اسلام آباد(آ ئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا نام بغیر کسی تحقیق اور الزام کے ای سی ایل میں ڈالا گیا جس پر نگران وزیر داخلہ وضاحت دیں اور معافی مانگیں،نواز شریف نے اگر سیاست کرنی ہے تو اپنے خلاف عدالتی فیصلے کو عدالتوں سے معطل کرانا ہوگا، ملک کی بڑی یونیورسٹیوں میں لوٹا کریسی پر تحقیق ہونی چاہیے تاکہ لوٹاکریسی کو فروغ دینے والوں کی نشاندہی ہو اور اس کو روکا جا سکے،فاقی اور نگران صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان کے باعث دعشتگردی کے واقعات پیش آرہے ہیں،نواز شریف نے اگر سیاست کرنی ہے تو اپنے خلاف عدالتی فیصلے کو عدالتوں سے معطل کرانا ہوگا۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ2018کے الیکشن کو گالیوں کا الیکشن بنا دیا گیا ہے۔ عمران خانکی جانب سے سیاسی جماعت کے کارکنوں کو گدھا کہنے کی مذمت کرتے ہیں۔عمران خان آج جو زبان استعمال کر رہے ہیں کل ان کے خلاف بھی استعمال ہو سکتی ہے۔