• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کرپشن الزام میں بہن سمیت جیل جائینگے،پیر صدر الدین

خیرپو(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر اور این اے 209کے جی ڈی اے کے امیدوار پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہاہے کہ سندھ میں سرکاری مشینری پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں سرگرم ہے زرداری کرپشن الزام میں بہن سمیت جیل جائیں گے ،پیپلزپارٹی کبھی اقتدا رمیں نہیں آئے گی،سرکاری مشینری کی حمایت کے باوجود پیپلزپارٹی سندھ میں بری طرح شکست کھائے گی۔ وہ کوٹ ڈیجی میں پی ایس 27 کے جی ڈی اے امیدوار میر شاہنواز تالپور کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطا ب کر رہے تھے کارنر میٹنگ سے میر شاہنواز تالپور نے بھی خطاب کیا جبکہ متعدد برادریوں کے رہنماؤں نے میر شاہنواز تالپور کی حمایت کا اعلان کیا ۔
تازہ ترین