چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مخلوط حکومت کی صورت میں آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔
جیو نیوز کے پرو گرام جرگہ میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اتحادی حکومت چلانے کا وسیع تجربہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ مستونگ پر انتخابی سرگرمیاں معطل کرنے اور مالا کنڈ کا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب سیکڑوں شہادتیں ہوجائیں تو وہ کیسے پارٹی ترانے گائیں اور نعرے لگائیں۔