• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی کارکن جمہوریت کی طاقت، دہشت گردی کے مقدمات قبول نہیں، زرداری

سیاسی کارکن جمہوریت کی طاقت، دہشت گردی کے مقدمات قبول نہیں، زرداری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن جمہوریت کی طاقت ہیں ، دہشت گردی کے مقدمات قبول نہیں ، پیپلز پارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا ، جن کی زبان پر گالی ہے وہ عوام کوکیا دیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سیاسی کارکنوں پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ملک کا آئین جمہوری آزادی کی ضمانت دیتا ہے، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قابل قبول نہیں، آصف زرداری نے کہا سیاسی کارکن جمہوریت کی طاقت ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، گالی اور گولی کی سیاست جمہوریت کی دشمن ہے، جن کی زبان پر گالی ہے وہ عوام کو کیا دینگے، الیکشن کمیشن کا فرض ہے وہ تمام سیاسی پارٹیوں کو انتخابات میں سازگار ماحول فراہم کرے،آصف زرداری نے کہا بلاول بھٹو کو سکیورٹی خدشات ضرور ہیں مگر وہ عوام سے دور نہیں رہ سکتے، انہوں نے دادو میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی کے جلوس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرے،انہوں نے زخمی پارٹی کارکنوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں اور پرامن طریقے سے انتخابی مہم کو رواں دواں رکھیں۔

تازہ ترین