• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں پانی کا مسئلہ پیپلز پارٹی حل کرے گی، آصفہ بھٹو زرداری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ لیاری میں پانی کا مسئلہ ہے اور اس عوامی مسئلے کو پیپلز پارٹی حل کریگی۔ کارکن آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیغام لے کر گھر گھر جائیں۔ انہوں نے یہ بات کراچی کے علاقے لیاری میں بلاول بھٹو زرداری کے مرکزی الیکشن آفس کے دورے کے موقع پر خواتین کارکنوں کے اجلاس کے دوران کہی۔ اس سے قبل آصفہ بھٹو زرداری کی آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا اور بلاول بھٹو کے حق میں نعرے لگائے۔ آصفہ بھٹو لیاری کے مختلف علاقوں میں گئیں اور پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم کا جائزہ لیا۔ بعد میں خواتین کارکنوں سے خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے معلوم ہے لیاری میں پانی کا مسئلہ ہے، ہم یہ مسئلہ حل کرینگے اوربلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سمندر کے پانی کو میٹھا کرنا پڑا تو وہ بھی کریں گے،کارکنان آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا پیغام لیکر گھر گھر جائیں ، جیت آپکی ہوگی، جیت بی بی کی ہی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے لیاری سمیت کراچی میں آٹھ مقامات پر چیسٹ پین یونٹ قائم کئے اور شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر قائم کیا ہے جہاں مفت علاج ہوتا ہے۔

تازہ ترین