اسلام آباد(نیوز ایجنسی ) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی بہن فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکانٹس تحقیقات کیس کی 12 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مقدمے میں ملوث شامل تمام نام ای سی ایل میں ڈالنے کا تاثر غلط ہے، جعلی بینک اکانٹس مقدمہ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام شامل نہیں تھا، 8 جولائی کے حکم نامہ کے مطابق صرف ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا گیا، لہٰذا وزارت داخلہ صرف جعلی بینک اکانٹس مقدمہ میں شامل افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے۔سپریم کورٹ کے حکم نامے کی روشنی میں وزارت داخلہ کو آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکالنا ہوگا، عدالت نے سمٹ بینک کے سات ارب روپے غیر منجمد کرنے سے متعلق استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سات ارب روپے عدالتی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کئے جاسکتے، عدالت میں اصلالتا وکلاتا پیش ہونے والے افراد کو حاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے، فریقین چاہیں تو اپنا جواب عدالت میں جمع کرواسکتے ہیں۔