• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ سر میں وژن انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ دبئی میں داخلہ لینا چاہتا ہوں۔کیا وہ مستند اور اپنے متعلقہ تعلیمی ادارے کی منظور شدہ ڈگری کرواتے ہیں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں؟۔(افضل ریاض۔فیصل آباد)
ج۔جناب افضل صاحب، متحدہ عرب امارات میں موجود تمام تعلیمی ادارے اپنی متعلقہ وزارت تعلیم کی منظور شدہ ڈگری دیتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے آپ نیچے دی گئی ویب سائیٹ وزٹ کریں:
http://www.uaecd.org/ministry-higher-education-and-scientific
-research-mohesr
ایروناٹیکل یاائیر کرافٹ انجینئرنگ ایک خصوصی مضمون ہے اور اس کیلئے آپکی ریاضی اور فزکس اچھی ہونی چاہئے۔
س۔سر میں بی۔بی۔اے کاا سٹوڈنٹ ہوں اورفنانس پڑھنا چاہتا ہوں۔پلیز مجھے گائیڈ کریں کہ میں آگے کیا کروں۔بی۔بی۔اے کے بعد کوئی شارٹ کورس یاکوئی کورس پڑھوں، میں بینک کی جاب نہیں کرنا چاہتا اور میرا cgpa 3.0 کے لگ بھگ ہے۔(ظہیر چوہدری۔ لاہور)
ج۔ڈیئر مسٹر ظہیر، چونکہ آپ نے بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کیا ہوا ہے اسلئے آپ کے پاس اسپیشلائزیشن کے لئےکافی آپشن موجود ہیں جیسا کہ مارکیٹنگ، ہیومن ریسورس اور اسٹریٹیجک یا انفارمیشن مینجمنٹ۔ اگر آپ فنانس میں دلچسپی نہی رکھتے توجب آپ پوسٹ گریجویشن کرنے لگیں تو بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبہ سے ملتے جلتے کئی اور مضا مین پڑھ سکتے ہیں۔جیسا کہ میں نے پہلے کہا، آپکی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ اوپر فراہم کردہ مضامین میں سےکسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ بہرحال فنانس پڑھنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ صرف بینک کی جاب ہی کریںگے۔
س۔سرمیرا سوال ہے کہ میں نےایک سال قبل ایم۔اے انگلش کیا تھا، پلیز مجھے مشورہ دیجئے کہ جاب کے لئے کہاں اپلائی کروں۔(نجمہ ملک۔ کراچی)
ج۔ڈیئر مس نجمہ، ایم۔اے انگلش کرنے کے بعد آپکے پاس کافی آپشنز ہوتےہیں جیسا کے ٹیچنگ انگلش لینگوئیج۔بس آپ کو یہ کرنا ہے کہ آئیلٹس یا ٹوفل کا ٹریننگ میٹریل لے کر امتحان پاس کریں اور اپنے شہر میں موجود ٹیچنگ کے لئے اکیڈمی وغیرہ میں جاب اپلائی کریں۔
س۔میں نے اپنا اے لیول 2A*اور 2Aسے مکمل کیا ہے اور او لیول میں میرے گریڈز 8A*اور 3A تھے، میرا داخلہ پاکستان کی بہت اچھی یونیورسٹی میں ہوا ہے لیکن میں مضامین کے انتخاب میںششوپنج کا شکار ہوں،مجھے بتائیں کہ میں میکاٹرونکس یا الیکٹریکل انجینئرنگ میں کس کا انتخاب کروں؟ (افتخار قریشی۔اسلام آباد)
ج۔اب چونکہ آپ داخلہ لے چکے ہیںتو میرا یہ مشورہ ہے آپ میکاٹرونکس کا انتخاب کریں کیونکہ یہ ایسا مضمون ہے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہے ،جب آپ اپنا بیچلرز میکاٹرونکس میں مکمل کر چکیںتو ماسٹرز میں آپ کیمونیکشن یا روبوٹکس میں سے کسی ایک فیلڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین