• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لبنیٰ علی
لبنیٰ علی | 03 اگست ، 2018

کراچی میں لگنے والی مویشی منڈی کی تصویری جھلکیاں

ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی کے سپر ہائی وے پر سجنا شروع ہوگئی ہے۔

عید الاضحی پر جانوروں کی قربانی کے اہم فریضہ کی ادائیگی , اسی لیے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے کراچی میں مویشی منڈی سج گئی ہے۔

عید الاضحی کی آمد کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی اندرون ملک سے کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے مویشیوں کے تاجر کراچی سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔


جانوروں کی آمد کا سنتے ہی بچوں اور بڑوں سب نے مویشی منڈی کے چکر لگانے شروع کردیئے ہیں ۔

چھوٹے، بڑے لا کھوں جانوروں کو بحفاظت رکھنے کے لئے منڈی میں انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

مویشی منڈی میں 60 ہزارسے زائد چھوٹے اور بڑے جانور منڈی کی زینت بن چکے ہیں۔

سپرہائی وے میں قا ئم مویشی منڈی میں 3لاکھ سے زائد جانوروں کے لئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں ۔