• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاک بسٹر فلم’ ’لگان‘‘ میں کام سے انکار کر دیا تھا، عامر خان کا انکشاف

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ اداکار عامر خان نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’لگان‘ کی کہانی کو بیکار قرار دیتے ہوئے کام سے انکار کر دیا تھا۔عامر خان کی 17 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’لگان‘ بولی وڈ کی شہرہ آفاق فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم میں عامرخان، گریسی سنگھ سمیت کئی اداکاروں نے اہم کردار کیے تھے جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اشوتوش گواریکر نے سر انجام دیئے تھے۔فلم ’لگان‘ نے کئی ملکی و غیر ملکی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے تھے اور فلم نے ’آسکر‘ ایوارڈز کی نامزدگی میں بھی جگہ پائی تھی لیکن اب خود عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’لگان‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

تازہ ترین