• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔میں نے لائبریری اور انفارمیشن سائنس میں ماسٹرز کیا ہے اور ساتھ جاب بھی کر رہا ہوں،میرا دوسرا ماسٹرز اردو لٹریچر میں ہے ،مجھے ایم فل کے حوالے سے مشورہ چاہئے کہ میں ایم فل لائبری سائنسز میں کروںیا اردو لٹریچر کا انتخاب کرئوں ؟ جبکہ میری زیادہ دلچسپی اردو لٹریچر میں ہی ہے،لیکن آپ مجھے مشورہ دیں کے بہتر کیا ہے ؟ (فیاض۔گجرات)


ج۔بیٹا ڈبل ماسٹرز کرنے کے بعد میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایم فل کےا سپیشلائزیشن کے انتخاب کے لئے آپ پہلے دونوں فیلڈز (لائبریری سائنسز اور اردو لٹریچر) کے بارے میں ریسرچ کر لیں ،چونکہ آپ کی دلچسپی اردو لٹریچر میں ہے تو یقینی طور پر آپ اسا سپیشلائزیشن کے انتخاب کے بعد ایم فل میں اچھا پرفارم کر سکتے ہیں،اگر میں آپ کو لائبریری سائنسز کے انتخاب کا مشورہ دوں تو میںنہیں جانتا کہ آپ اس کے ساتھ انصاف کر سکیں گے یا نہیں،اس لئےمیں فیصلہ آ پ پر چھوڑتا ہوں کہ آپ اپنی ریسرچ مکمل کرنے کے بعد دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔


س۔میں ابھی بی ایس فزکس میں کر رہا ہوں،میٹرک میں میری فرسٹ ڈویژن تھی اور ایف ایس سی میں سیکنڈ،میری خواہش ہے کہ میں فزکس میں ہی ایم فل اور پی ایچ ڈی کروں،میرا بیچلرز کا ابھی تک کا سی جی پی اے 3.21 ہے ،برائے کرم مجھے بتائیں کیا میں گورنمنٹ سیکٹر میں اپنی تعلیم سےمتعلق ملازمت حاصل کر سکتا ہوں؟ (زبیدہ۔کراچی)


ج۔فزکس اور میتھمیٹکس دو ایسے اُبھرتے ہوئے مضامین ہیں جن سے منسلک بیشمار کیریئر کے مواقع موجود ہیں چونکہ فزکس ایک بہت وسیع مضمون ہے تا ہم آپ کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لئے مخصوص تحقیق کے لئے ٹاپک کا انتخاب کرنا ہو گا ،گورنمنٹ سیکٹر میں اس شعبے کے حوالے سے ملازمت کے مواقع موجود ہیں لیکن آپ کو ایک آئیڈیل اُمیدوار بننا ہو گا ۔


س۔میں نے الیکٹریکل انجینئرنگ کیا ہے اور ابھی تک مجھے کوئی ملازمت حاصل کرنے میں کامیابی نہیں ملی،میں آگے ایم بی اے کرنا چاہتا ہوں لیکن میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں ایم ایس کروں،اور اس سلسلے میں مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے کیونکہ میںفیصلہ نہیں کر پا رہا کہ میں ایم ایس میں جاؤں یا ایم بی اے کروں۔ (سرور۔اسلام آباد)


ج۔میرا سب سے پہلا مشورہ یہ ہے کہ ابھی آپ آگے کی پڑھائی کے بارے میں کچھ وقت تک نہ سوچیں،فی الحال نہ تو آپ کو ایم بی اے اور نہ ہی ایم ایس کرنا چاہئے،آپ اپنی فیلڈ کے حوالے سے ملازمت کی تلاش جاری رکھیںاور کوشش کریں اگر آپ کو کوئی بلا معاوضہ انٹرنشپ بھی ملتی ہے تو ضرور کریں،اس سے کم از کم آپ کو تجربہ حاصل ہو گا اور پیشہ ورانہ افراد کے ساتھ ٹیکنیکل اور مینجمنٹ دونوںفیلڈ میںکام کرنے کاموقع ملے گا،اس کے بعد آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ آپ کوٹیکنیکل فیلڈ میں جانا ہے یا مینجمنٹ کی فیلڈمیں۔


س۔میں نے میٹرک میں 92% نمبر حاصل کئےہیں اور ایف ایس سی میں میری 65% ہے،میری فزکس اور کیمسٹری میں دلچسپی بہت کم ہے لیکن مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ بیچلرز میں میرے لئے بہتر ڈگری کون سی ہو گی؟ (فرحین۔سیالکوٹ)


ج۔بائیولوجی،کیمسٹری اور فزکس جیسے مضامین کا مجموعہ کسی بھی ایک بہترین ڈگری کے لئے آئیڈیل سمجھے جاتے ہیں اور اس مجموعے کی وجہ سےآپ بی ایس سی بائیو میڈیکل سائنسز،مائیکروبائیولوجی یا بائیو کیمسٹری جیسی اسپیشلائزیشنرمیں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیںاور یہ ڈگریاں مستقبل میں یقیناآپ کو بہترین کیریئر کے مواقع فراہم کریں گی۔

تازہ ترین