• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے دنیا کا دلکش ترین ملک


ناروے رہائش کے اعتبار سے دنیا کا دلکش ترین ملک ہے جہاں تعلیم ، صحت، معیشت اور تجارت کے حوالے سے سب سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق کسی بھی قوم کا معیار زندگی صحت، ماحولیات ، ذاتی آزادی اور تحفظ جیسے عوامل کے اشتراک سےہوتا ہے۔

اس لئے دنیا کے ممالک کا معیار جانچنے کیلئے لندن کے نجی فنڈڈ تھنک ٹینک نے ان ہی عوامل کو سامنےرکھتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میںرہائش کے اعتبار سے ناروے کو دنیا کا سب سے دلکش اور معیار زندگی کے حوالے سے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ، تیسرے پر فن لینڈ، چوتھے پر سوئزر لینڈ، پانچویں پر سویڈن، چھٹے پر ہالینڈ، ساتھویں پر ڈنمارک، آٹھویں پرکینیڈا ، نویں پرآسٹریلیا ۔

دسویں نمبر پر برطانیہ رہا ہے۔