• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی لگا دی گئی۔

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید سے متعلق 6 اگست کو محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا ہے۔

کیس کے فیصلے کے مطابق ناصر جمشید کو 10 سال تک ہر طرح کی کرکٹ سے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

‏اسپاٹ فکسنگ کیس میں عدم تعاون پر اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصر جمشید کی ایک سال کی پابندی بھی لگائی تھی جو 13 فروری کو ختم ہوئی اور پابندی ختم ہونے سے چند روز قبل ہی ان کے خلاف نئی چارج شیٹ جاری کی گئی۔

پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی 5 خلاف ورزیوں پر ناصر جمشید کو چارج شیٹ جاری کی جس کے مطابق اُن پر فکسنگ، کرپشن کی یقین دہانی، پیشکش قبول کرنے، اکسانا اور رپورٹ نہ کرنے کے الزامات لگائے گئے۔

فیصلے سے قبل امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ کرکٹر ناصر جمشید کو 2 سے 5 برس تک پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین