• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجر کاری مہم، وزیر اعظم نے بھی پودا لگا دیا

وزیراعظم عمران خان نے بھی شجرکاری مہم میں پودا لگا دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم ، پاکستان کے لیے درخت، میں پودا لگا دیا، وزیراعظم ہری پور میں پودا لگاکر مہم کا حصہ بن گئے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شجر کاری مہم شروع کررہے ہیں، پانچ سال میں پورے ملک میں 10 ارب درخت لگانے ہیں ، اب پانچ سال مسلسل مہم چلے گی ، پورے ملک کو سرسبز کردیں گے ، یہ حکومت کا نہیں ساری قوم کا مسئلہ ہے ، اگر ہم نے درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن سکتاہے۔

وفاقی حکومت کی ایک روزہ مہم میں شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات سمیت 12 محکمے شریک ہیں ۔

ماحولیاتی آلودگی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے لوئر دیر میں محکمہ جنگلات، فوج، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے شجرکاری مہم کا آغاز لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ ، ترئی ، میدان اور جندول سےکیا۔

کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، پولیس بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم دکھائی دی۔

ڈی پی او عارف شہباز نے لوگوں میں پودے تقسیم کیے جب کہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا بھی اس مہم کی کامیابی کےلیے پُرعزم ہیں۔

شجرکاری مہم کے تحت پہلے فیز میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار یہ تعداد بڑھائی جائے گی۔

تازہ ترین