گاؤں سے کیوں نکالا؟ گوجرہ میں گاؤں سے نکالے جانے پر جنونی شخص نے الزام لگانے والے خاندان پر تیزاب پھینک دیا۔
زبردستی تیزاب پلائے جانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کا شوہر اور بیٹا جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر کو لڑکی کوہراساں کرنے کے الزام پر گاؤں سے نکالا گیا تھا۔
گوجرہ کےچک 92ج ب میں لڑکی کوہراساں کرنے اور گاؤں بد رکیے جانے کی رنجش پر صفدر نامی شخص نے لڑکی کے والد انور، والدہ اور بھائی پر تیزاب پھینک کر انہیں شدید زخمی کر دیا۔
ملزم نے لڑکی کی والدہ کو زبردستی تیزاب بھی پلا دیا جس سے سکینہ نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
موقع پر موجود لوگوں نے انور اور اس کے 8سالہ بیٹے محسن کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا، جہاں دونوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈی ایس پی عادل رشید کے مطابق ملزم نے بدلہ لینے کے لئے انور اور اس کے اہل خانہ پر تیزاب پھینکا، صفدر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔