• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ :پاکستان، افغانستان میچ کی تصویری جھلکیاں


ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

شعیب ملک نے جارحانہ کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنارکیا۔انہوں نے 51رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔


امام الحق اور بابر اعظم نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154 رنز کی شاندار شراکت قائم کی تاہم دونوں بیٹسمین اوپر تلے آئوٹ ہوگئے،امام الحق 80 رنزبناکر رن آئوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 66 رنز بناکر اسٹمپ ہوگئے۔




پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے۔ پہلی بال مس کرنے کے بعد شعیب ملک نے اگلی گیند پر پہلے چھکا اور پھر چوکا لگاکر پاکستان کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد فتح سے ہمکنار کروایا۔

دیکھئے میچ کی کچھ تصویری جھلکیاں ۔۔۔