• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 11 اکتوبر ، 2018

طوفان ’مائیکل‘ نے فلوریڈا میں تباہی مچادی ،تصویری مناظر

سمندری طوفان ’مائیکل‘ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی۔



مختلف حادثات میں 2 افراد بھی ہلاک ہوئے۔




سمندری طوفان کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔


تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور سڑکیں بھی زیر آب آگئیں۔




250 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں.



فلوریڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث متاثرہ 6 ہزار 700 افراد نے 54 شیلٹرز میں پناہ لی ہے جہاں انہیں بنیادی ضروریات کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔