• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق

لاہور میں رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی عامر کو علاج کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرالرتحویل میں لے لیا، جبکہ ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

تازہ ترین