ٹنڈوآدم (نامہ نگار) بچے سے بدفعلی کے مجرم کو جرگے نے ایک روپے جرمانے اورپانچ تھپڑوں کی سزا سنا کر معاملہ رفعہ دفعہ کردیا ۔تفصیل کے مطابق ٹنڈوآد م میواتی پاڑے میں گذشتہ روز ملزم جان محمد عرف جانو میواتی نے 13 سالہ لڑکے ح، م سے بد فعلی کے معاملے پر ایک جرگہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور سابق کونسلر ایوب میواتی کی سربراہی میں ہوا علاوہ ازیں جرم ثابت ہونے پر سابق کونسلر نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر ایک روپیہ جرمانہ اور اور مجرم کو پانچ تھپڑ مار نے کی سزا دی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ کی رپورٹ سٹی تھانے پر درج تھی پولیس نے گرفتار ملزم کو با اثر شخص کی مداخلت پر چھوڑ دیا تھااور باہمی فیصلے کی اجازت دی تھی ۔ فیصلہ کرنے والے شخص ایوب میواتی نے فیصلے کی تصدیق کی ۔