• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 09 نومبر ، 2018

سرد ممالک سے نایاب آبی پرندوں کی آمد



موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ساحلی علاقوں میں سرد ترین ممالک سے نایاب آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ان آبی پرندوں کی آمد نے ساحلی علاقوں کی ویرانی کو رونقوں میں بدل دیا ہے۔

ضلع بدین سمیت زیریں سندھ کے ساحلی علاقے آج کل خوبصورت رنگوں والے نایاب آبی پرندوں سے آباد ہیں، جو موسم کی تبدیلی کے ساتھ سرد ترین ممالک سے ہجرت کر کے روایتی طور پر یہاں آبسے ہیں۔

ان آبی پرندوں میں کونچ، نیل ہنس، پین، چیکلا، ڈگوش، آڑی، لاکھا جانی اور دیگر اقسام کے پرندے شامل ہیں جو ساحلی پٹی کی جھیلوں اور سمندر کے پانی میں اٹھکیلیاں کرتے اور اڑانیں بھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ آبی پرندے رنگ، نزاکت اور خوبصورتی کا امتزاج ہیں جن کا تحفظ متعلقہ اداروں اور علاقہ مکینوں کا فرض ہے۔