• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 08 دسمبر ، 2018

پبلک ٹرانسپورٹ کون سے ملک میں بالکل فری؟


یورپی ملک ’لگژمبرگ ‘د نیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں آئندہ سال پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لگژمبرگ کے وزیراعظم ژاویر بیٹل نے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے۔

اس موقع پر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال یعنی 2019 کی گرمیوں تک ملک میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کردیا جائے گا۔

آئندہ سال گرمی کے سیزن میں عوام ٹرین، بسوں میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرسکیں گے ۔

اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے اژدھام سے جان چھڑا کر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا ہے۔

لگژمبرگ میں 20 برس سے کم عمر افراد کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پہلے ہی مفت ہے بقیہ مسافر بھی دو گھنٹے کے سفر کے واسطے اس وقت صرف دو یورو کی ادائیگی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ لگژمبرگ آبادی کے لحاظ سے ایک چھوٹا ملک ہے تاہم اس کا شمار یورپی یونین کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے۔