• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 01 جنوری ، 2019

2019کا شاندار استقبال، تصویری جھکیاں

پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں 2019کا شاندار استقبال کیاگیا،کئی ممالک میں جشن و آتش بازی سے آسمان پر رنگ و نور کا سیلاب امڈ آیا۔

آئفل ٹاور بحریہ ٹائون لاہور میں سال 2019ء کی آمد کے سلسلے میں منائی جانیوالی تقریب میں زبردست آتش بازی کی گئی۔

نیوزی لینڈ، آسٹر یلیا، ٹوکیو، چین، دبئی، پیرس اور لندن میں دعائیہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

سڈنی میں “ہاربر بریج ” کو دلہن کی طرح سجایا گیا اور موسیقی کی دھن پر شاندار آتش بازی کی گئی۔

نیوزی لینڈ میں رات 12بجتے ہی آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیاگیا۔

لوگ رنگ و نور کی برسات سے خوب لطف اندوز ہوئے اور اپنے پیاروں کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

آتش بازی کے دلفریب نظاروں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا ۔

لوگوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دی اور 2019 کا آغاز اس دعا سے کیا کہ یہ سال دنیا بھر میں امن و سلامتی والا ثابت ہو۔