• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 04 جنوری ، 2019

بٹگرام میں دیوارِ مہربانی کِس نے بنائی؟


شدید سردی میں علاقے کے مستحقین اور غربا کو گرم کپڑوں اور جوتوں کی فراہمی کے لیے بٹگرام پولیس نے دیوارِ مہربانی قائم کر دی۔

ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین فاصلے کم کرکے رشتہ اخوت کو مضبوط بنانا ہے۔

دیوارِ مہربانی پر رکھی گئی تمام اشیاء بٹگرام پولیس کے افسران اور جوانوں کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں اور مہربانی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

علاقے کے نادار افراد نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے، یہ غریب اور نادار افراد تھانہ چوک مرکزی بازار میں قائم دیوارِ مہربانی سے دن بھر اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کرتے رہے۔