• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسٹاف رپورٹر
اسٹاف رپورٹر | 07 جنوری ، 2019

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفبا ری، ہزاروں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں


  ملکہ کوہسار مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں ،2ہزار سے زائد سیاحوں کی گاڑیوں کو دھکے لگا کر منزل مقصود تک پہنچایا ہے وارڈن افسران نے شدید سردی میں گاڑیوں کو دھکے لگا کر منزل مقصود کی جانب روانہ کیا ۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مری پہنچ گئے ۔

ترجمان سی ٹی پی واجد ستی نے کہا کہ شدید برف باری کے دوران ٹریفک پولیس نے آن گرائونڈ ہزاروں سیاحوں کو مدد اور رہنمائی فراہم کی اور تقریباََ 02ہزار سے زائد سیاحوں کی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کے افسران نے دھکے لگا کر منزل مقصود تک پہنچایا ۔

سردی ہونے کی وجہ سے1540سے زائد سیاحوں کی گاڑیوں کو اسٹارٹ کرنے میں مدد فراہم کی۔


اسی طرح ٹائر پنکچر ہونے پر 132سے زائد سیاحوں کی ٹائر تبدیلی میں مدد فراہم کی جبکہ ٹائروں پر ٹو چین نہ ہونے اور پریشانی کا سامنا ہونے پر 840سیاحوں کی مدد کی ۔