• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 08 جنوری ، 2019

چین میں ہوئے برف کے میلے کی دلکش جھلک

چین کے سرد ترین شہر ہربن میں دنیا کا سب سے بڑا آئس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔

برف کا یہ منفرد میلہ دنیا کے چار عظیم اسنو فیسٹیولز میں سے ایک ہے۔

جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے سینکڑوں مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں ۔جس کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار کیوبک میٹر ٹھوس برف اور 1 لاکھ 11 ہزار کیوبک میٹر نرم برف استعمال کی جاتی ہے۔

اسی مقصد کیلئے ورکرز نے ہربن کے دریا کی سطح سے برف کے ایک لاکھ پچاس ہزار کیونک میٹر کے دیوہیکل ٹکڑے کاٹ کر میلے کے مقام پر پہنچائے گئے اور محض بیس دن میں ایک سو سے زائد کئی میٹر بلندبرف کے مجسمے تیار کئے گئے ہیں جنہیں خوبصورت روشنیوں سے بھی سجایا گیا ہے ۔

رواں سال اس میلے کو حتمی شکل دینے کیلئے10ہزارسے زائد ورکرز اورسینکڑوں آرٹسٹ میدان میں موجود ہیں اور 6لاکھ اسکوائرمیٹر رقبے پر کئی میٹر اونچے ٹاورز اور شاندار آئس سلائیڈ کے علاوہ سینکڑوں برفیلے مجسمے تیار کرتے دکھائی دیئے ۔

ہربن مشرقی ایشیا کا سرد ترین شہر ہے جہاں جنوری میں درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے، سردی کے باوجود دنیا بھر سے ہزاروں لوگ اس فیسٹیول کو دیکھنے آتے ہیں۔

یہ برفانی میلہ ہر سال تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ تک چین کے شہر ہربن میں جاری رہتا ہے ۔

جہاں فروری کے اختتام تک سیاحوں کی بڑی تعداد برف سے بنائے گئے مجسمے اورآرٹ کے انمول نمونے دیکھنے جمع ہوتی ہے۔