کراچی میں چکرا گوٹھ فائرنگ کیس کی ناقص تفتیش پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ پولیس پر برہم ہو گئے۔
انہوں نے آئی جی سندھ کلیم امام کو 11بجے عدالت میں طلب کر لیا۔
کراچی کے چکرا گوٹھ میں فائرنگ کے کیس میں نامزد ملزم گل محمد کی درخواست ضمانت کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ 7 پولیس اہلکار قتل ہوئے، تاہم پولیس ان واقعات کا کوئی گواہ نہ لاسکی۔
انہوں نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ یہ پولیس عام آدمی کو کیا انصاف دے گی؟