• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز" کی جھلکیاں


خطرناک دیوہیکل بلا گاڈزیلا ایک بار پھر سب کواپنی دہشت کا شکار کرنے کیلئے تیار ہے، بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم"گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز"کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ہدایتکارمائیکل ڈاؤٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی براؤن،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مینامی ایچکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچتی ہے۔

جاپانی سنیما اور لیجنڈنری پکچرز کے تحت بننے والی خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا ؛ کنگ آف دی مونسٹرز مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین