• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تندوری پکوانوں کو تندور ی، بھٹی یا گرل پر رکھ کر کوئلہ یا لکڑی جلا کر پکایا جاتا ہے۔ان کا ذائقہ عام چولہے پر پکنے والے کھانوں سے منفرد اور مزید ذائقہ دار ہو جاتا ہے۔تندوری کھانوں کی خوشبو سے ہی دستر خوان مہک اٹھتا ہے کہ کھائے بغیر نہ رہا جائے۔چند لذیذ،ذائقہ دار تندوری پکوانوں کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

تندوری ران

اجزاء

بکرےکی ران۔چھ عدد

نمک/کالی مرچ۔حسبِ ضرورت

باربی کیو سوس۔حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

بکرےکی ران اچھی طرح صاف کر لیں۔اب ایک روسٹنگ پین میں اس ران کو نمک /کالی مرچ لگا کر رکھیں اور اچھی طرح سوس بھی لگادیں۔ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ کر میرینیٹ کر لیں۔اب اوون کو 375 ڈگری فارن ہائیٹ (190 ڈگری سینٹی گریڈ) پر گرم کر لیں۔پھر فریج سے روسٹنگ پین نکال کر اوون میں رکھ دیں اور تیل ڈال کر 45 منٹ کے لیے پکائیں اب باربی کیو گرلز کو درمیانی آ گ پر گرم کریں۔ہر گرل پر تیل لگاکر ایک ایک ران سیٹ کریں۔پھر بیس منٹ کے لیے پکائیں۔تقریباً سات سے آٹھ بار تیل لگا کر روسٹ کریں۔ران کو ہر طرف سے اچھی طرح براؤن کرلیںاور یہ بھی چیک کریں کہ وہ گل گئی ہے ۔پھر تندوری ران کو اپنے ذائقے کے مطابق سیزن کرلیں۔ٹماٹر ،دھنیے ،پیاز ،فرنچ فرائیز یا ابلے ہوئے آلوؤں کے ساتھ سرو کر سکتے ہیں۔ذائقے دار تندوری ران تیار ہے۔

لبنانی تندوری مچھلی

اجزاء

رہو، سرمئی ۔سوا سے ڈیڑھ کلو کا پورا ٹکڑا

سرخ ثابت مرچ۔ آٹھ عدد

ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ

ہری مرچ۔ پسی ہوئی چھ عدد

نمک۔ دو بڑے چمچ

لہسن پسا ہوا ۔دو چائے کے چمچ

پسا ہوا دھنیا ۔آدھا چائے کا چمچ

ادرک پسا ہوا ۔ایک چائے کا چمچ

لیموں کا عرق۔ دو عدد

ترکیب

مچھلی کے ٹکڑے کو صاف کرکے اور نمک لگا کر ایک پیالے یا پلاسٹک کے تھیلےمیں ڈال کر فریج میں تقریباً چھ گھنٹےکے لیے رکھ دیں پھر سرکے اور پانی سے دھو لیں۔

گرائنڈر میں لہسن ، ثابت سرخ مرچ، پسا دھنیا، پسی ہلدی ، ادرک، ہری مرچ اور لیموں کا عرق ملا کر پیس لیں اورمچھلی پر اچھی طرح مل دیں اور چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر فوائل میں لپیٹ کر تقریباًپندرہ منٹ کے لئے پہلے سے گرم اوون میں رکھیں یا تندور میں پکائیں ۔15منٹ کے بعد کھول کر دیکھیں اگر مچھلی گل گئی ہو تو ٹھیک ہے ورنہ مزید تھوڑی دیر تندور میں رکھیں۔ آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

تندوری بیف

اجزاء

بیف سٹیک۔چار عدد بڑے قتلے

آم کی چٹنی ۔تین چوتھائی کپ

لہسن ۔ایک جوا (کچل لیں)

لیموں ۔چار عدد

دہی ۔تین چوتھائی کپ

تندوری مصالحہ۔ایک چوتھائی کپ

:تندوری مصالحہ کے لئے۔

نمک۔ ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ۔ ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)

لال مرچ ۔تین کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)

اورنج ریڈ کلر ۔آدھا چائے کا چمچ

دھنیا ۔تین کھانے کے چمچ (بھنا اور پسا ہوا)

سونف ۔دو کھانے کے چمچ (بھنی اور پسی ہوئی)

سفید زیرہ۔ دو کھانے کے چمچ (ثابت اور بھنا ہوا)

ترکیب۔

ایک برتن میں بیف اور تندوری مصالحہ مکس کرلیں۔تمام مصالحہ بیف پر لگادیں۔پھر ڈھک کر کم ازکم تین گھنٹے یاایک رات کے لئے رکھ دیں۔بیف کو گرم تیل لگی باربی کیو گرل پر براؤن ہونے تک پکائیں۔اسی طرح لیموں کے ٹکڑوں کو براؤن کریں۔لذیذ تندوری بیف تیار ہے۔اس کو گرلڈ لیموں ،آم کی چٹنی اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

تندوری چرغہ

اجزاء

:چرغہ کے لئے

چکن۔ ایک کلو (ثابت)

دہی ۔آدھا کپ (پانی نکلا ہوا)

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ

سرکہ ۔دو کھانے کے چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ

تیل۔ ایک چوتھائی کپ

تندوری مصالحہ ۔تین کھانے کے چمچ (ثابت)

:تندوری مصالحہ کے لئے۔

نمک۔ ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ۔ ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)

لال مرچ ۔تین کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)

اورنج ریڈ کلر ۔آدھا چائے کا چمچ

دھنیا ۔تین کھانے کے چمچ (بھنا اور پسا ہوا)

سونف ۔دو کھانے کے چمچ (بھنی اور پسی ہوئی)

سفید زیرہ۔ دو کھانے کے چمچ (ثابت اور بھنا ہوا)

ترکیب۔

تندوری مصالحہ کے لیے: بلینڈر میں نمک، گرم مصالحہ، لال مرچ، اورنج ریڈ کلر، دھنیا، سونف اور سفید زیرہ ڈال کر باریک پیس لیں اور بوتل میں بھر کر استعمال کریں۔

چرغہ کے لیے: چکن پر کٹ لگا دیں۔

پھر ایک پیالے میں دہی، تیار کیا ہوا تندوری مصالحہ، نمک، لیموں کا رس، سرکہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور تیل ڈال کر مکس کرلیں۔

اب چکن کو اس مکسچر میں دو گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

پھر اسےتندور میں رکھ کر ہلکی آگ پر چکن کے گلنے تک پکالیں۔

تندوری چرغہ سرو کرنے کے لیے تیار ہے۔

تندوری تکہ

اجزاء

گوشت کی بوٹیاں۔ ایک کلو

پیاز۔ آدھا کلو

تیل ۔حسبِ ضرورت

دہی۔ آدھا کلو

کچا پپیتا ۔آدھا کلو

لہسن ادرک کا پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ

زیرہ۔ دو کھانے کے چمچ

تِل۔ دو کھانے کے چمچ

خشخاش۔ دو کھانے کے چمچ

چنے۔ دو سو گرام (بُھنے اور پسے ہوئے)

نمک۔ حسبِ ضرورت

ترکیب

پیاز اور تمام مصالحوں کو تھوڑے تیل میں تَل کر نکال لیں اور پپیتے کے ساتھ سِل پر پیس لیں۔

اس مرکب میں چنے، پسی ہوئی ادرک لہسن، نمک اور دہی ملا کر خوب اچھی طرح گوندھ لیں۔

یہ مرکب گوشت کی بوٹیوں پر اچھی طرح ملیں اور انہیں کم از

کم تین گھنٹے اسی حالت میں پڑا رہنے دیں۔

انہیں کسی تھالی میں پھیلا کر اوون، بھٹی یا تندور میں رکھیں اور کوئی تھال اس کے اوپر رکھ دیں۔

کچھ دیر بعد اس برتن کو اُٹھا کر تکوں کی حالت کا اندازہ لگائیے۔

اگر سُرخی آگئی ہوتو تندور سے نکال لیجئے اور گرم گرم روٹی یا پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

تندوری چکن

اجزاء

مرغی کاسینہ۔ 3 پاؤ

پپیتا۔ ½ پیس

دہی۔ 6 کھانے کے چمچ

لیموں کا رس۔ 3 کھانے کے چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ 2 کھانے کے چمچ

لال مرچ پاوڈر۔ 1 کھانے کا چمچ

زیرہ بھنا ہوا۔ 1 چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر۔ 1 چائے کا چمچ

ہلدی۔ ½ چائے کا چمچ

کھانے کا رنگ ۔½ چائے کا چمچ(لال)

چاٹ مصالحہ۔ ½ چائے کا چمچ

سرسوں کا تیل۔ حسبِ ضرورت

نمک۔ حسبِ ضرورت

ہرا دھنیا۔ سجاوٹ کے لیے۔

ترکیب۔

ایک مکسنگ باؤل میں دہی، لیموں کا رس، زیرہ، ہلدی، دھنیا پاوڈر، چاٹ مصالحہ، نمک، پپیتا، ادرک لہسن کاپیسٹ اور رنگ،سرسوں کا تیل وغیرہ ڈال کر مکس کر لیں۔

اب مرغی کے پیس ڈال کر کم از کم 2 گھنٹے تک میرینیٹ کریں ۔

اوون کو 180 ڈگری پر 15 منٹ تک گرم کریں اور 20 سے 25 منٹ تک مرغی بیک کریں۔

تیار ہونے پر نکال کر دھنیا سے سجاوٹ کر لیں اور سرو کریں۔

تندوری جل پری

اجزاء

پاپلیٹ مچھلی (دو عدد)۔آدھا کلو

بیسن۔ایک کھانے کا چمچ

سفید مرچ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔دو چائے کے چمچ

اجوائن۔آدھا چائے کا چمچ

دہی۔تین کھانے کے چمچ

تندوری مصالحہ۔دو کھانے کے چمچ

لیموں کا رس۔دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

مچھلی کو دھو کر خشک کر لیں۔

اب اسے دہی، تندوری مصالحہ، سفید مرچ، لیموں کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، بیسن اور اجوائن سے اچھی طرح میرینیٹ کر کے تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

پھر اسے پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر بیس منٹ بیک کر لیں۔

تندوری جل پری تیار ہے۔

ۭتندوری لیمب ود انڈین رائس سیزننگ

اجزاء

لیمب ۔آدھا کلو،ویجیٹیبل آئل ۔2 چائے کے چمچ پیاز۔ایک عدد چھوٹی (کتر لیں)،لہسن ۔ایک جوا (کچل لیں)،سیاہ سرسو ں کے بیج۔دو چائے کے چمچ پسا ہوا دھنیا ۔ایک چائے کا چمچ،باسمتی چاول ۔ایک کپ (ابلے ہوئے)،بریڈکرمبز۔آدھا کپ،انڈا ۔ایک عدد(پھینٹا ہوا)،لیمن جوس ۔ایک کھانے کا چمچ،دہی ۔آدھا کپ،تندوری مصالحہ پیسٹ۔دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

ایک پیالے میں تمام مصالحے چاول ،بریڈ کرمبز ،انڈا اور لیمن جوس مکس کر لیں۔رات بھر کے لیے ریفریجریٹر میں رکھیں۔ایک سوس پین میں تیل گرم کر لیں۔اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں۔پیاز نرم کر لیں۔اس میں سرسوں کے بیج اور دھنیا ڈالیںاور بھون لیں۔جب بیج چٹخنے لگیں تو چاولوں والا مکسچر ڈالیں۔لیمب کے ٹکڑے میں کٹ لگاکراس میں چاولوں کی سیزننگ بھر دیں۔پھر رول کردیںایک دھاگے سے پورےٹکڑے کو باندھ دیں۔اس پر دہی اور تندوری مصالحہ پیسٹ اچھی طرح مل دیں۔ایک ڈسپوزیبل بیکنگ ڈش پر رکھ کر ڈھکے ہوئے باربی کیو گرل میں ان ڈائریکٹ ہیٹ استعمال کرتے ہوئے تقریباً دو گھنٹے تک بیک کریں۔جب گوشت مکمل طور پر خستہ ہو جائے تو نکال لیں۔دس منٹ رکھ کر سلائس کر کے سرو کریں۔

تازہ ترین