• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن ویک جاری


اسپین میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن ویک کی رعنائیاںجاری ہیںجہاں ماڈلزنے دیدہ زیب روایتی ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر جلوےبکھیرے۔

اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن ویک کی رعنائیاں جاری ہیں ۔6روزہ اس فیشن ویک میں اسپین سمیت مختلف ممالک کے ڈیزائنرز سال 2019موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے روایتی اور مغربی ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ایونٹ کے دوران فیشن کے دلدادہ افراد کی بھی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے۔

24جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 6روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد29جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین