• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 09 فروری ، 2019

برف باری نے چھتر پلین کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے

خیبر پختون خوا کے ضلع مانسہرہ کی ہر وادی ہی قدرت کا حسین شاہکار ہے لیکن برف باری نے وادی کونش کے علاقے چھتر پلین کی خوبصورتی کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

مانسہرہ میں بارشوں کے بعد سورج نے برف پوش پہاڑوں اور وادیوں کواپنی کرنوں سےمنور کیا تو برف کی دودھیا روشنی آنکھوں کو خیرہ کرنے لگی۔

ان دلکش نظاروں کو اپنی نظروں میں سمونے کے لیے ملک بھر اور بیرون ملک سے سیاح کھنچے چلے آ رہے ہیں۔

یہاں آنے والے سیاح قدرتی نظاروں کے اپنی اصل و دلکش شکل میں موجود ہونے پر پاکستان کو سوئٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت قرار دیتے ہیں۔

ضلع مانسہرہ اور بٹگرام کے سنگم پر واقع چھتر پلین اور شارکول ٹاپ پہنچ کر بچے خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔

کوئی بچہ سنو مین کے ساتھ تصاویربنواتا ہےتو کوئی اپنے کزنوں کو برف کے گولے مار مار کر انجوائے کرتاہے۔


سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر چھتر پلین میں پکنک اسپاٹس بنا کر مناسب سہولتیں فراہم کر دی جائیں تو علاقے میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ غریب عوام کے روزگار میں بھی اضافہ ہو گا۔