• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 11 مارچ ، 2019

تھر میں بہار کی آمد، موروں نے پنکھ پھیلا دیئے

سندھ کے ضلع تھر پارکر میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ موروں نے اپنے پنکھ پھیلا دیئے ہی، بدلتے موسم نے فطری حسن کے ان شاہکاروں کو نئی زندگی دےدی۔

صحرائے تھر میں موسم بہار کو روہیڑو کے خشک درختوں نے سب سے پہلے خوش آمدید کہا ہے جن پر بہار کے استقبال میں آتشی رنگ کے پھول کھلنے لگے ہیں۔

بہار کی آمد کے ساتھ ہی موسم سرما کے ستائے موروں نے بھی اپنے پنکھ پھیلا دیئے ہیں ۔

بدلتے موسم نے فطری حسن کے شاہکاروں کو نئی زندگی بخش دی ہے اور موسم کے ساتھ موروں کا مزاج بھی بدل گیا ہے۔

اگرچہ تھر میں چار سو قحط سالی ہے، مگر بہار کے آغاز کے ساتھ اب خشک صحرائی وادیوں نے سوکھے درختوں اور خوردرو جھاڑیوں پر لگنے والے پھولوں اور موروں کے رنگوں کے امتزاج نے بے رنگ وادیوں میں رنگ بھر دیئے ہیں۔