• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہوئی ہے جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا پل کے قریب ایک گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں مسلح مسلزمان نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مقتول سپرنٹنڈنٹ شعبہ امتحانات بلوچستان یونیورسٹی حسین شاہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی کےسپرنٹنڈنٹ کےقتل کی اس واردات کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور واردات مکمل کر کے وہ تیزی سے فرار ہو گئے۔

تازہ ترین