وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ دنیا آج بدلتا ہوا پاکستان دیکھ رہی ہے، وقت آگیا ہے سمت کو درست کرنے کا، نیا پاکستان بنانے کا۔
لاہور میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک فضائیہ کی 27 فروری کی کارروائی سے دنیا پر واضح ہوگیا کہ یہ نیا پاکستان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ امن سے رہتے ہیں، لیکن پاکستان کی نئی نسل کو چھیڑنا نہیں ہے، پاکستان کی نوجوان نسل کا جذبہ اور عزم کسی سے کم نہیں ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہاکہ ان شاء اللہ یقین ہے کہ نئی نسل پاکستان کو وہ مقام دلائے گی جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔