• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں تعلیم کی شرح د یگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے، ننھا پروفیسر حماد صا فی

پشاور(لیڈی رپورٹر) موٹیویشنل سپیکر المعروف ننھا پروفیسر حماد صا فی نے کہا ہے کہ ہما رے ملک میں تعلیم کی شرح د یگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے تعلیم کے بغیر کوئی قوم تر قی نہیں کر سکتی جب تک تعلیمی اداروں میں معیا ر ی تعلیم اور قابل اساتذہ نہیں ہو نگے اس وقت تک طلباء معیاری پڑ ھا ئی سے محروم ر ہینگےھما را ز یاد ہ تر فو کس قبا ئلی اضلا ع پر ہے کیونکہ وہاں تعلیمی معیار سب سے کم ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب کے صدر سید بخار شا ہ باچا کے دعوت پر میٹ دی پر یس میں کیا۔ننھا پروفیسر حماد صافی نے کہا کہ ابھی تک 27ممالک کے دورے کر چکے ہیں جبکہ اس وقت میں بطور ڈائر یکٹر امہ ویلفیئر کا م کر ر ہا ہوں اور ابھی تک 1580یتم بچوں کی کفا لت کر رہا ہو ں ۔ حماد صافی نے کہا کہ ملک کی دو سو سے زائد یونیورسٹیوں میں مختلف موضوعات پر طلبہ کو لیکچر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یتیم اور غریب بچوں کی بڑی تعداد موجود ہیں جسکی کفالت تعلیم اور تربیت کیلئے ایک پروگرام پر کام شروع کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین