• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کی آمد سے قبل  دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

لندن کے چڑیا گھر میں بھی اسی مناسبت سے جانوروں کی دعوت کا شانداراہتمام کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں موجودZSL چڑیا گھر میں موجود پینگوئینز،اوٹرز،بندروں و دیگر جانوروں کو رنگ برنگی انڈے پیش کئے گئے۔

انڈوں میں چڑیا گھر کی انتظامیہ نے جانوروں کی پسندیدہ خوارک کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف چیزیں چھپائیں جنہیں جانوروں نے خوب سیر ہوکر کھایا۔