اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے مرکزی مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعد سیشن 2019-2024ء کیلئے جماعت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر العظیم کو سیکرٹری جنرل جب کہ لیاقت بلوچ، پروفیسر محمد ابراہیم، راشد نسیم، اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور عبدالغفار عزیز جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراء ہوں گے۔