• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، فائرنگ اور دھماکے میں 3سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق

کوئٹہ(جنگ نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ اور دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2مزدور کان کن، ایف سی کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے پر 3 اہلکار جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں سحری کے بعد دور دراز پہاڑی مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئیں تو راستے میں ایف سی کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین