آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍رمضان المبارک 1440ھ 23؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور کی انہار کالونی میں پسند کی شادی کرنے والے پر لڑکی کے گھروالوں کی وحشیانہ فائرنگ میںلڑکے کے خاندان کے4افراد جاں بحق ہوگئے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کے والد،بھائی ،بھابھی اور ماموں شامل ہیں۔

پولیس کےمطابق متاثرہ خاندان کے راشد نےسمبڑیال کی لڑکی عائشہ سے پسند کی شادی کی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر خاتون سمیت تین افراد نے لڑکے کے گھر میں گھس کرفائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنےوالے ملزمان میں ایک خاتون سمیت 3 افراد شامل تھے، پولیس نےملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں