• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کا ہڑتال کا اعلان

خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل نے خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹر ضیاء الدین پر تشدد کے خلاف آج سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل نے رات گئے مشاورت کے بعد صوبے کے تمام اسپتالوں میں ہڑتال کا فیصلہ کیا، صوبے کے تمام اسپتالوں میں آج او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جائے گا، جب کہ خیبرٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی سمیت تمام سروسز بند رکھی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ، ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی اور ہسپتال کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر کے درمیان تکرار ہوا تھا۔

تازہ ترین