• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ کا اعلیٰ سطح اجلاس، حکومت مخالف احتجاج پر مشاورت

مسلم لیگ نون کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں حکومت مخالف احتجاج کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کا اعلیٰ سطح کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی جانب سے احتجاج سے متعلق مختلف تجاویز دی گئیں۔

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان کی بالا دستی، عوام کی بالا دستی ہے، پاکستان کوان ہی اصولوں پر چلنا ہے۔

تازہ ترین