• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارمولا ون چیمپئن نکی لوڈا انتقال کرگئے


آسٹریا سے تعلق رکھنے والے تین مرتبہ کے فارمولا ون چیمپئن نکی لوڈا 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

آنجہانی نکی لوڈا نے 1975، 1977 اور 1984 میں فارمولان ون چیمپئن شپس جیتیں، پچھلے سال اگست میں اُن کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

اس سال جنوری میں بھی وہ دس دن کے لیے اسپتال میں داخل رہے تھےاور نکی لوڈا پہلی بار چیمپئن بننے کے بعد1976 میںریس کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

اُن کے دائیں طرف کا چہرہ جل گیا تھا لیکن اُس کے باوجود وہ ٹریک پر واپس آئے اور اگلے برس پھر چیمپئن بنے۔

اُن کی زندگی پر رش نامی فلم بھی بنائی گئی تھی جس میں ڈینیئل بروہیل نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

 

تازہ ترین