کراچی چیمبر کے سابق صدر انجم نثار نے کہا ہے کہ حکومت متوازن بجٹ دے سکتی ہے، دو تین سال پہلے ملک ڈیفالٹ کی پوزیشن پر تھا۔
’جیو نیوز‘ کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے انجم نثار نے کہا کہ ملک کی ایکسپورٹس بڑھائی جائیں، حکومت کو ایکسپورٹس کے لیے خاص اقدامات کرنے چاہئیں، جب امپورٹس کھولی جاتی ہے تو کرنسی پر فرق آتا ہے، ڈیوٹیز اور ٹیکسیشن کو کم کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کی جی ڈی پی مشکل سے 20 فیصد ہوتی ہے، آئی ٹی سیکٹر کے نوجوانوں کو ایس ایم ای سیکٹر کے لیے سپورٹ کیا جائے، ٹیکس پیئر کو اپنے ساتھ ناانصافی محسوس ہوتی ہے۔
انجم نثار کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار، بزنس مین ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں، حکومت سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنائے، فیئر ٹیکسیشن کا نظام نافذ کرنا پڑے گا، کسان ملک کی بنیاد ہیں، زراعت کے شعبوں کو بھی ٹیکس دینا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر پر ٹیکس کو کم کیا جائے، بجٹ کسان، عوام اور کاروبار فرینڈلی ہونا چاہیے، ملک میں ٹیکس ریفارمز ہونی چاہئیں۔