• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم پاکستان کی وارم اپ میچ سے قبل پریکٹس

مشن ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم نے کمر کس لی ، برسٹل میں وارم اپ میچزسے قبل گرین شرٹس نے ٹریننگ کی ، پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 24 مئی کو وارم اپ میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا،برسٹل میں ہونے والے پہلے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ بھرپور تھا۔

کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ کیلئے جم کر ایکسرسائز کی، فیلڈنگ پر بھرپور توجہ رہی، اس دوران فیلڈ رننگ اور تیز کیچز کی پریکٹس بھی کی گئی۔

لیگ اسپنر شاداب نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

ورلڈ سےقبل پہلا وارم اپ میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 24 مئی کو کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہوگا۔

تازہ ترین