جیمز بونڈ کے ہیرو ڈینئل کریگ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، اُن کے ٹخنے کی معمولی سرجری کی جائے گی ۔
فلم جیمز بونڈ کے سلسلے کی نئی فلم کا نام اب تک سامنے نہیں آیا لیکن اسے بونڈ 25 کہا جارہا ہے، جس کی شوٹنگ ان دنوں جمیکا میں جاری ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈینئل کریگ گزشتہ ہفتے ایک سین کی عکس بندی کراتے ہوئے گرے اور اُن کا ٹخنہ زخمی ہوگیاتھا۔
فلم کے ٹوئٹراکاونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈینئل کریگ کے زخمی ہونے سے فلم کی ریلیز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
اگلے سال اپریل میں ہی یہ فلم سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔