• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان آج شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے ؟

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی شادی سے متعلق ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ وہ کب اور کس کے ساتھ شادی کریں گے، ایسے میں سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کی تاریخ کس دن بتا رہے ہیں۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق سلمان خان سے ممبئی مرر کی جانب سے لیے گئے انٹر ویو کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟ جواب میں سلمان خان نے ہنستےہوئے کہاکہ میرے خیال میں مجھے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان 23 مئی کو کرنا چاہئے۔

آج گزشتہ ماہ سے جاری بھارت میں لوک سبھا الیکشن کےنتائج کا دن بھی ہے جس پر سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ بھارتی عوام الیکشن کے نتائج میں زیادہ د لچسپی رکھتے ہیں یا اُ ن کی شادی میں۔

View this post on Instagram

Prem ke rang...

A post shared by Rajshri (@rajshrifilms) on


بھارتی فلموں کے53 سالہ کنوارے اداکار سلمان خان کو بچے بہت پسند ہیں، وہ اپنے بھانجے بھتیجوں کے ساتھ اکثر اوقات وقت گُزارتے اور کھیلتے نظر آتے ہیں اور بچوں کے ساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

View this post on Instagram

Ahil and me time

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on


اس حوالے سے یہ خبربھی سامنے آئی ہے کہ سلمان خان نے سروگیسی کے عمل کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی اگلی آنے والی فلم ’بھارت‘ ہے جس میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گے، فلم آئندہ ماہ 5 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین