ایک محتاط اندازے کے مطابق کھجورچھ ہزار قبل مسیح سے انسانی خوراک کا حصہ ہے۔یہ میٹھے پھلوں میں سے ایک ہے ۔جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ماہ رمضان میں کھجور کا استعمال باقی مہینوں کی نسبت بڑھ جاتا ہے۔افطار کے وقت دستر خوان پر کھجور لازمی ہوتی ہے۔ افطار کے وقت کھجور کھانا جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔لذت اور افادیت کے لحاظ سے اس کی متعدد اقسام ہیں ۔کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشیم اور وٹامن بی سکس شامل ہوتے ہیں ۔طبی لحاظ سے کھجور کے بے شمار فوائد ہیں۔یہ معدہ ،قبض ،دل و دماغ ،ہڈیوں کی مضبوطی،فالج سے بچاؤاو ر بلڈ پریشر جیسے عارضہ میں بہت مفید ہے۔کھجور سے کئی خوش ذائقہ اورغذائیت سے بھرپور پکوان بنائے جاتے ہیں۔کھجور سے بنے لذیذ پکوانوں سے افطار پارٹیز میں نئی نئی ڈشز کا اضا فہ کیا جاسکتا ہے۔چند پکوانوں کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔
چاکلیٹی کھجور
اجزاء۔
کھجور ۔دس اونس
کریم ۔دو اونس
چاکلیٹ ۔چار اونس
بادام ۔دو اونس (ثابت، چھلکے اترے ہوئے)
ترکیب۔
کریم کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور پھر چولہے سے ہٹا کر اس میں چاکلیٹ شامل کرکے مکس کریں یہاں تک کہ چاکلیٹ پگھل جائے۔
پھر اسے ٹھنڈا اور گاڑھا ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
کھجور کو کاٹ کر اُس میں سے گُٹھلی نکال دیں۔
اب چاکلیٹ مکسچر کو پائپنگ بیگ میں ڈال کر کھجور میں بھریں۔
پھر اوپر بادام رکھیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔
ڈیٹ سموتھی
اجزاء۔
کیلے ۔دو عدد
دہی۔ ایک کپ
دودھ۔ ایک تہائی کپ
کھجور۔ تین عدد (کٹی اور گٹھلی نکلی ہوئی)
ونیلا ایسنس ۔ایک چائے کا چمچ
آئس کیوبز۔ تین سے چار عدد
ترکیب۔
کیلے، دہی، دودھ، کھجور، ونیلا ایسنس اور آئس کیوبز بلینڈر میں ڈال کر سموتھ پیوری بننے تک بلینڈ کریں۔
گلاسوں میں ڈال کر ٹھنڈا سرو کریں۔
کھجور کے رول
اجزاء۔
کھجور۔ پانچ سو گرام
بادام۔ آدھا پاؤ (بھنے ہوئے، ثابت)
پستہ ۔آدھا پاؤ (ثابت)
کھوپرا ۔ایک سو گرام
الائچی پاؤڈر۔ ایک چٹکی
ترکیب۔
کھجور کی گٹھلیاں نکال کر اوون میں دو منٹ تک گرم کرلیں۔
اب اس میں بادام، پستہ اور الائچی پاؤڈر شامل کرکے رول بنائیں۔
کھوپرے سے گارنش کرکے فریج میں رکھیں۔
جب ٹھنڈا ہو جائے تو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
کھجور کے رول تیار ہیں۔
کوکونٹ اینڈ ڈیٹ شیک
اجزاء۔
دودھ۔ ایک کپ
کوکونٹ ملک۔ ایک کپ
شہد ۔دو کھانے کے چمچ
کھوپرا۔ ایک چوتھائی کپ (پسا ہوا)
کھجور ۔ایک چوتھائی کپ
ٹیٹرا پیک کریم۔ آدھا کپ
برف۔ حسبِ ضرورت
ترکیب۔
بلینڈر میں دودھ، کوکونٹ ملک، شہد، پسا کھوپرا، کھجور، ٹیٹرا پیک کریم اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔
گلاس میں نکال لیں اور ٹھنڈا سرو کریں۔
کھجور کی کھیر
اجزاء۔
کھجور۔ ایک سو گرام
دودھ ۔آدھا کلو
ٹوٹا چاول۔ دو کھانے کے چمچ (پانی میں بھیگے ہوئے)
چینی ۔پچاس گرام
کیوڑا واٹر ۔ایک کھانے کا چمچ
ترکیب۔
پہلے ایک برتن میں دودھ اور ٹوٹا چاول ڈال کر پکالیں تاکہ چاول گل جائے۔پھر اس میں کھجور ، چینی اور کیوڑا واٹر ڈال دیں۔جب گاڑھا پن آجائے تو آپ کی کھیر تیار ہے۔اس کو ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔
کھجور اور بادام کے سلائس
اجزاء۔
کھجور۔ ایک کپ (کٹی اور گٹھلی کے بغیر)
بادام ۔آدھا کپ
تیل۔حسبِ ذائقہ
برفی ۔آدھا کلو
بادام۔ گارنش کے لیے (کٹے ہوئے)
ترکیب۔
ایک بڑی کڑاہی میں تیل ڈال کربادام کو دو سے تین منٹ تک ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھون کر کڑاہی سے نکال لیں۔
اب اسی کڑاہی میں کھجور پگھلائیں اور اس میں بھنے ہوئے بادام شامل کرکے اچھی طرح ملالیں۔
پھر ایک ڈش میں برفی کو سیٹ کر لیں۔
اب نیم گرم مکسچر کو برفی پر سیٹ کرکے کٹے بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔
ڈیٹ اینڈ چاکلیٹ پیٹیز
اجزاء۔
انڈا ۔ایک عدد
پف پیسٹری۔ حسبِ ضرورت
چاکلیٹ اسپریڈ۔ ایک کھانے کا چمچ
پانی۔ ایک کھانے کا چمچ
کھجور ۔ایک تہائی کپ (کٹی ہوئی)
بادام۔ آدھا کپ (کٹے ہوئے)
ملک چاکلیٹ ۔ایک تہائی کپ (بڑے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی)
ترکیب۔
پہلے انڈے کو پانی کے ساتھ پھینٹیں اور الگ رکھ دیں۔
اب پف پیسٹری کو پھیلائیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب ہر چوکور کے درمیان چاکلیٹ اسپریڈ ڈالیں۔
پھر کٹی ہوئی کھجور، بادام اور ملک چاکلیٹ کے ٹکڑے ڈال کر ٹرائی اینگل کی شکل میں فولڈ کریں۔
کناروں کو ایگ واش سے برش کرکے کانٹے کی مدد سے کناروں کو بند کر دیں۔
اب کانٹے کی مدد سے اس کے اوپر سوراخ کریں اور ایگ واش سے برش کر دیں۔
اب ان کو گریس کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں رکھ دیں اور بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے گرم کیے ہوئے اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرنے کے لئے اس وقت تک رکھیںجب تک اس پر رنگ نہ آجائے۔
آخر میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔
کھجور کی پڈنگ
اجزاء۔
کھجور خشک۔ دو پیالی
دودھ۔ چار پیالی
چینی۔ 4/3پیالی
مکھن ۔ایک کھانے چمچ
کیک کے ٹکڑے ۔دو پیالی
نمک ۔چائے کا چوتھائی چمچ
انڈے ۔تین عدد
کارن فلور۔ کھانے کا ایک چمچ
ونیلا ایسنس ۔کھانے کا آدھا چمچ
ترکیب۔
خشک کھجوریں رات کو دو پیالی پانی میں بھگو دیں۔ صبح کو ان کی گٹھلیاں نکال لیں اور ان کے ٹکڑے کر کے انہیں پڈنگ کے سانچے میں رکھ دیں۔کیک کے ٹکڑوں کو آدھے گھنٹے کے لئے دودھ میں بھگو دیں۔ چینی ، مکھن، نمک اور انڈے ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔پھر اسے کیک اور دودھ کے آمیزے میں شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ کر کھجوروں کے اوپر ڈال دیں اور سانچے کا منہ بند کر دیں۔ایک چوڑے منہ والی پتیلی میں اتنا پانی ڈالیںکہ سانچے کا برتن آدھا پانی کے اندر اور آدھا پانی کے باہر رہے۔ پتیلی کاڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیں۔ 20منٹ تک پکانے کے بعد سانچے کا منہ ذرا سا کھول کر سلائی یا تنکاڈال کر دیکھیں۔تنکا یا سلائی صاف باہر آجائے تو پڈنگ تیار ہے ورنہ مزید پکائیں۔ جم جائے ، تو اتار لیں اور ٹھنڈی ہونے کے لیے رکھ دیں۔کارن فلور1پیالی میں حل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار کر پڈنگ کے اوپر ڈال دیں۔ ٹھنڈا ہو نے پر سرو کریں۔
کھجور اور دال کا پلاؤ
اجزاء۔
چاول۔ ایک کلو
مسور کی دال (دھلی ہوئی)۔ ایک کپ پیاز (چھوٹی )۔ ایک عدد
تازہ کھجور (گٹھلی نکال لیں)۔ 250 گرام
خشک خوبانیاں۔ 250 گرام
بادام ۔ایک کپ (چھلکا اترے ہوئے)
کشمش۔ ایک کپ
مکھن۔ڈیڑھ کپ
گرم پانی ۔ایک کپ
ترکیب۔
1۔نمک ملے پانی میں چاول ابال لیں۔
2۔ دال کو نمک ملا کر اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ گل جائے مگر بالکل نرم نہ ہو ۔
3۔ایک کپ مکھن کو ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر پگھلا لیں بقایا مکھن سوس پین میں گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔
4۔پیاز کارنگ بادامی ہو جائے تو اس میں کھجور یں، خوبانیاں، کشمش اور بادام کی گریاں ڈال کر بھونیں اور مکھن ملے پانی کا آدھا حصہ ایک اوون پروف بڑے پیالے میں ڈالیں۔
5۔ اوپر پکے ہوئے چاولوں کی ایک تہہ ڈال کر کھجوروں والے مرکب کی ایک تہہ لگائیں۔
6۔اس کے بعد دال کی ایک تہہ لگا کر دوبارہ چاول، کھجوریں اور آخر میں بقیہ مکھن ملے پانی کو اوپر چھڑک دیں اور ڈھکن بند کر کے تقریباً گھنٹے تک ہلکی آنچ پر دم دیں۔
7۔ کھلے منہ کے دیگچے میں دم دے کرپھراسے ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
کھجور کی روٹی
اجزاء۔
میدہ ۔آدھا کلو
گھی۔حسبِ ضرورت
دودھ۔ ایک کلو
گلاب۔ آدھ پاؤ
نمک۔ ڈیڑھ تولہ
کھجور۔ حسبِ پسند
ترکیب۔
سب سے پہلے میدے کو گھی میں اچھی طرح ملا لیں۔ پھر دودھ میںتھوڑا سا نمک ڈالیںاور اس کو میدے والے مکسچر میں ڈال دیں ۔تمام مکسچرگوندھ کر سخت کر لیں۔ اس آٹے کی روٹی کے دو پیڑوں میں عرقِ گلاب میں تر اور نرم کھجورکے ٹکڑےبھر دیں اور دونوں پیڑوں کوملا کر پکائیں اور گھی لگاتے جائیں۔ جب سرخ ہو جائیں تو دودھ اور پانی کا چھینٹا دے کر اتار لیں۔ اسی طرح تمام میوہ جات کی روٹی پکا ئی جاسکتی ہے جو کہ کھانے میں بے حد لذیذ اور کراری ہوتی ہے۔
کھجور کا حلوہ
اجزاء۔
کھجور ۔آدھا کلو
دودھ ا۔یک کلو
سبز الائچی۔ 8عدد
چینی ۔ایک پاؤ
دال چنا۔ ایک پاؤ
کیوڑہ ۔چھ چمچ
ترکیب۔
کھجور یں اچھی طرح دھو کران کی گٹھلیاں نکال دیں۔ دال چنابھی صاف کر کے دھو لیں۔ دودھ گرم کر یں اور دال چنا ڈال کر پکائیں۔ دال چنا گل جائے تو اتار کر باریک پیس لیں۔ کھجوروں کو بھی پیس کر ملا دیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کریں۔ پھر دال اورکھجور کا آمیزہ ڈال کر بھونیں۔ 5منٹ بعد چینی ڈال دیں۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو میوہ جات (بادام ، کشمش، پستہ ) اور کیوڑہ ڈال کر اتار لیں اور سرو کریں۔