• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن، کامیڈی فلم ’مرڈر مسٹری‘کاٹریلر جاری


ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم’مرڈر مسٹری‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

ایڈم سینڈلر اور جنیفر اینسٹن کی دلچسپ حرکتوں سے بھرپور اس فلم کی کہانی نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی کو چھٹیوں پر گْھمانے یورپ لے جاتا ہے لیکن وہاں یہ جوڑا قتل کی ایک واردات کا عینی شاہد بن جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ایڈم سینڈلر،جنیفر اینسٹن،ڈیوڈ ولیمز،ایرک گرفن،ڈینی بون،لیوک ایونس،جوہن کینی اور نیکول اینڈل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بیو فلینن اور جیمز وینڈربلٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم 14جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین