پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گڈاپ، گلبرگ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، لیاقت آباد اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ عوام کی حفاظت کے پیش نظر رمضان المبارک کے دوران تروایح اور سحری کے اوقات میں کی جارہی ہے۔
اسنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ اہم تجارتی مراکز اور شاپنگ مال کے اطراف موبائل پیٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔