• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کی سب سے بڑی عالمی جنگ کا آغاز آج سے

کرکٹ کی سب سے بڑی عالمی جنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔ورلڈکپ2019 کے پہلے میچ میں انگلینڈ اورجنوبی افریقا اوول کے میدان میں مدمقابل ہوں گے۔

انگلینڈ ٹیم کی قیادت مورگن جبکہ جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 30:2 بجے شروع ہوگا۔

افتتاحی میچ میں امپائرنگ کے فرائض سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے بروس آکسن فرڈ انجام دیں گے جبکہ ٹی وی امپائر کی ذمہ داری آسٹریلیا کے پال رائفل نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019کا یہ پہلا میچ 4143 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلامیچ کل ویسٹ انڈیزکےخلاف ناٹنگھم میں کھیلے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر30:2 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین