• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارڈر پر ٹینشن ہے، ہم نے ہر چیز کا مقابلہ کرنا ہے، مریم نواز


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارڈر پر ٹینشن ہے، ہم ہر چیز کا مقابلہ کرنا ہے، ہماری افواج وطن کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بچوں سرحد پر کشیدگی ہے آپ نے ڈرنا نہیں بلکہ بہادری سے مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے طلبا افواج کو پیغام دیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، آج اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی تنظیم سے ہو، وعدہ کریں کہ ہر قدم پاکستان کے لیے اٹھے گا، ملکی سالمیت کو نقصان پہچانے کی کسی سازش میں شریک نہیں ہونا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاست کو لوگ برا سمجھتے ہیں، سیاست سے بڑی کوئی عبادت نہیں، خدمت کا دوسرا نام سیاست ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ آج لاہور میں 14 ہزار بچوں کو لیپ ٹاپ ملنے والے ہیں، میں آج آپ کو لیپ ٹاپ یا اسکالر شپ دینے نہیں بلکہ شاباشی دینے آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی کارکردگی دیکھ کر لگتا ہے کہ پنجاب اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے، لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ تو بہانہ ہے میں تو بچوں سے ملنے آتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بچے اپنی تعلیم کےلیے کسی کے محتاج نہ رہیں، لیپ ٹاپ کی تقسیم بلا تخصیص مکمل میرٹ پر کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپس کےلیے1 لاکھ بچوں کی درخواستیں مجھےموصل ہوئیں، ان تمام ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹاپ ملیں گے، دوسرےصوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی کہتی ہوں کہ بچوں کو نوازیں۔

قومی خبریں سے مزید