• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد عامر کی شرکت مشکوک

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں فاسٹ بولر محمد عامر کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر نے کوچ مکی آرتھر سے خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے مکمل فٹ ہونے میں وقت چاہیے۔

محمد عامر نے چکن پاکس کے سبب انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچز بھی نہیں کھیلے تھے جبکہ انہوں نے 24 مئی کو برسٹل میں افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا تھا جس میں انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملی تھی۔

واضح رہے کہ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ورلڈکپ آج سے شروع ہورہا ہے، پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا مدمقابل ہوںگےجبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کل ہو گا۔

تازہ ترین